0
Wednesday 3 Jun 2020 18:47

انقلاب اسلامی کا پیغام بیداری اور اتحاد امت ہے، علامہ سید نیاز نقوی

انقلاب اسلامی کا پیغام بیداری اور اتحاد امت ہے، علامہ سید نیاز نقوی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کا پیغام بیداری اور اتحاد امت ہے۔ امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے اللہ تعالیٰ کی نصرت و عنایت سے اسلامی انقلاب برپا کیا۔ اسلامی انقلاب کی حمایت واجب شرعی ہے، علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ خط امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حمایت اور معاونت کریں۔ علماء اہلسنت سے بھی حکومت اسلامی اور امام خمینی کے شاگرد آیت اللہ خامنہ ای کا استکباری قوتوں کے مقابلے میں ساتھ دینے کی خواہش ہے۔ امام خمینی کی 31 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ امام خمینی جامع الشرائط مجتہد اور نائب امام تھے۔

انہوں نے کہا کہ شجاعت، ہمت، تقویٰ، سیاسی تدبر اور قوت فیصلہ میں وہ باقی مجتہدین سے منفرد حیثیت رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول حدیث کے مطابق عالم دین کو زمانہ شناس ہونا چاہیں، امام خمینی اس کی مجسم تصویر تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی دنیا کو استکباری قوتوں کے مقابلے میں بیدار کیا اور مضبوط قوت عطا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی 7 ارب آبادی میں سے ڈیڑھ ارب مسلمان ہیں جو کہ دنیا کی کل آبادی کا تقریبا ً35 فیصد بنتا ہے، یہ مسلم آبادی تیل، گیس اور معدنیات جیسے دنیا کے وسائل کا ساٹھ فیصد حصے کے مالک مگر سب سے زیادہ غریب ہیں۔ اس کی وجہ حکمرانوں کی امریکی غلامی اور وسائل کی استکباری قوتوں کے ہاتھوں لوٹ مار ہے۔ علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ امام خمینی نے لوگوں میں شعور پیدا کیا کہ وہ امریکہ کے غلام رہنے کے بجائے، خود اپنی قدموں پر کھڑے ہوں۔
خبر کا کوڈ : 866407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش