0
Wednesday 3 Jun 2020 20:09

ملتان، تنظیم المدارس (اہلسنت) جنوبی پنجاب کا اجلاس، تعلیمی نظام کی بحالی پر اتفاق 

ملتان، تنظیم المدارس (اہلسنت) جنوبی پنجاب کا اجلاس، تعلیمی نظام کی بحالی پر اتفاق 
اسلام ٹائمز۔ تنظیم المدارس جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد خان باروی نے کہا ہے کہ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کی مرکزی قیادت مدارس دینیہ میں تعلیمی نظام بحال کرانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے اور اس کیلئے عملی اقدامات اٹھائے، شرکائے اجلاس نے حضرت عمر بن عبدالعزیز  کے مزار کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقع کو بین الاقوامی سطح پر اٹھایا جائے اور مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہی جامع مسجد طوطلاں میں تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان جنوبی پنجاب کے ایک نمائندہ اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے امتحانی بورڈ کے چیئرمین وچیئرمین پنجاب قرآن بورڈ علامہ غلام محمد سیالوی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کی تمام خدمات کو تمام شرکا نے خراج عقیدت پیش کیا۔ اجلاس کی صدارت حافظ محمد خان باروی صدر تنظیم المدارس جنوبی پنجاب، علامہ ڈاکٹر غلام عباس ناظم شعبہ امتحانات تنظیم المدارس، علامہ پروفیسر عون محمد سعیدی، علامہ مفتی محمد عثمان پسروری، مفتی خورشید احمد صدیقی، مفتی محمد میاں نوازی سعیدی، مولانا خدا بخش عثمان، قاری خادم حسین سعیدی، قاری غلام عباس قمر، علامہ محمد قاسم، علامہ محمد عمران، علامہ عبدالغفور، علامہ محمد یعقوب، علامہ غلام اکبر رضا، علامہ بشیر احمد معصومی، علامہ غلام یسین سعیدی، علامہ عبدالرحمن نقشبندی، مفتی مطلوب احمد، علامہ محمد سلیم رضا، علامہ محمد جمیل، مفتی محمد الیاس معینی، علامہ شفیق الرحمن، علامہ الیاس صدیقی، علامہ خلیل احمد کریمی، علامہ علی عمران، علامہ محمد احمد قادری، علامہ عطاالرحمن و دیگر علمائے کرام نے شرکت کی۔ آخر میں ملکی موجودہ صورتحال اور کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 866426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش