0
Wednesday 3 Jun 2020 20:32

تعلیم کے ساتھ ہر حکومت نے ظلم کیا، پیف گورنمنٹ کا ادارہ ہے پیف سکول مالکان کے مسائل حل کیے جائیں، ڈاکٹر صفدر ہاشمی

تعلیم کے ساتھ ہر حکومت نے ظلم کیا، پیف گورنمنٹ کا ادارہ ہے پیف سکول مالکان کے مسائل حل کیے جائیں، ڈاکٹر صفدر ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ پیف سکولز مالکان کے مسائل حل کیے جائیں، پیف پنجاب گورنمنٹ کا پروجیکٹ ہے ہر حکومت نے تعلیم کو ترجیح نہیں دی یہی وجہ ہے آج تعلیمی میدان میں پیچھے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے مافیا کا کردار ادا نہ کریں اپنی ضروریات کے ساتھ ساتھ ملازمین کا بھی خیال کریں، ٹیچرز کے مسائل حل کرنا تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی لیکن آٹے، چینی اور گندم کی طرح پیٹرول بھی نایاب ہوگیا ہے، پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں اگر کہیں دستیاب ہے تو وہاں سماجی فاصلے اور ایس او پیز کو پامال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت اور اس کے ادارے عوام کو ریلیف نہیں دے پا رہے، حکومت کو چاہیے امیر جماعت اسلامی سینئٹر سراج الحق کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کرے اور ٹائیگر فورس سے روائتی انداز میں ٹڈی دل بھگانے کا کام لے۔
خبر کا کوڈ : 866433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش