0
Wednesday 3 Jun 2020 21:43

سنی تحریک کی مزارات پر حملوں کے خلاف 5 جون کو احتجاج کی اپیل 

سنی تحریک کی مزارات پر حملوں کے خلاف 5 جون کو احتجاج کی اپیل 
اسلام ٹائمز۔ مقدس ہستیوں کے مزارات پر حملے کسی بھی ملک میں ناقابل برداشت ہیں، او آئی سی اور بالخصوص عرب ریاستوں کو ملک شام میں عمربن عبد العزیز اور ان کی اہلیہ کے مزارات کی شہادتوں کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے۔ ملک شام میں خانہ جنگی اور مقدس ہستیوں کے مزارات پر حملوں کے خلاف 5 جون کو ملک بھر میں دینی جماعتوں سے پرامن احتجاج ریکارڈ کروانے کی اپیل کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے درگاہ عالیہ کیلیانوالہ شریف کے سجادہ نشین علامہ پیر سید عظمت علی شاہ بخاری المعروف پیر چن جی سرکار کے وصال پر صاحبزادہ علی سجادحسین شاہ بخاری سے ٹیلی فون پر تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی، صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری، ضلعی رہنما و تحصیل صدر وزیر آباد محمد جاوید بٹ و دیگر علما و ذمہ دران بھی موجود تھے۔ صاحبزادہ پیر سید علی سجاد حیدر شاہ بخاری، محمد شاداب رضا نقشبندی، محمد زاہد حبیب قادری، محمد جاوید بٹ و دیگر نے کہا کہ چین اور بھارت کی حالیہ کشیدگی پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر قبضہ جات چھوڑ کر خطے سے غربت، جہالت اور بے روزگاری ختم کرنے میں اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ ان رہنماوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مرازائیوں کو نوازنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔ تعلیمی نصاب، حج فارم اور اب حال ہی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مرزائیوں کو اقلیتی کونسل کی رکنیت دینے کی سازشیں سب سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہیں۔ قادیانی پاکستان کے آئین کے منکر ہیں سرگودھا میں ان کی بڑھتی ہوئی منفی سرگرمیاں اور جائیدادوں کی خریداری حکومت کیلئے قابل تشویش امر ہونا چاہئے۔ 
 
خبر کا کوڈ : 866437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش