0
Wednesday 3 Jun 2020 22:39

وفاقی حکومات کا اسمارٹ لاک ڈاؤن میں سختی کا فیصلہ

وفاقی حکومات کا اسمارٹ لاک ڈاؤن میں سختی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن میں سختی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں لاک ڈاؤن سخت کرنے کے آپشن پر غورکیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں عوام کو کورونا سے بچانے کے لئے ضابطہ اخلاق پر عمل کرانے کی تلقین کی جائے گی، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیرگلگت بلتستان کی سیاسی قیادت عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کرے گی۔ ذرائع  کے مطابق سیاسی قیادت کے ذریعے عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کی جائے گی، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو لاک ڈاؤن سخت کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سے ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں ہولناک اضافہ ہے اور ایک ماہ میں مصدقہ مریض دگنے سے زائد ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 866446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش