QR CodeQR Code

صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک گفتگو

3 Jun 2020 22:40

اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں صدر جے یو پی (نورانی) کے صدر نے وفاقی وزیر کو شام میں خلیفہ عمر بن عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کے اجساد مبارکہ اور مزارات مقدسہ کی بےحرمتی سے متعلق مسلمانان پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں کوئی اہم قدم اٹھانے کیلئے کہا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفون پر بات کی اور شام میں خلیفہ عمر بن عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کے اجساد مبارکہ اور مزارات مقدسہ کی بےحرمتی سے متعلق مسلمانان پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں کوئی اہم قدم اٹھانے کیلئے کہا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ اس کی تفصیلات بھجوا دیں میں اس واقعہ کی تحقیقات کراتا ہوں پھر اس کی روشنی میں کسی اقدام کا فیصلہ کرتے ہیں۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے ایک خط کے ساتھ واقعہ کی تصاویر اور تفصیلات شاہ محمود قریشی کو ارسال کردی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 866447

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866447/صاحبزادہ-ابوالخیر-زبیر-کی-وزیر-خارجہ-شاہ-محمود-قریشی-سے-ٹیلی-فونک-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org