0
Wednesday 3 Jun 2020 22:45

وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی حکومت نے عام عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، شبیر قائم خانی

وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی حکومت نے عام عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، شبیر قائم خانی
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی سندھ کونسل کے صدر شبیر احمد قائم خانی نے کہا ہے کہ وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی حکومت نے عام عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، آج بھی حیدرآباد میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے سبب اور ٹرانسفارمر اور تار گرنے کی وجہ سے ہفتوں بجلی غائب رہتی ہے، حیسکو افسران کی کرپشن کے باعث محکمہ تباہ حال اور عوام پریشان ہیں، کئی علاقوں میں ہفتوں پانی نہیں آتا، پانی کی لائنیں بوسیدہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کا پانی شامل ہونے کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ وہ حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر ڈویژنل صدر ندیم قاضی، نائب صدر شعیب جعفری و ارکان ڈویژن بھی موجود تھے۔ شبیر قائم خانی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران چھوٹے تاجروں اور روزی کمانے والوں کو پولیس نے ہراساں کیا اور ڈنڈے برسائے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے تین دن کاروبار زندگی بند اور چار دن کھولنے کا اعلان مضحکہ خیز ہے، چار دن کاروبار کھلنے سے زیادہ رش ہوگا اور وائرس تیزی سے پھیلے گا۔

شبیر قائم خانی نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ بند نے سے اس سے وابستہ لاکھوں لوگ بیروزگار ہیں، عام عوام غم و دیگر معاملات کے لئے پریشان، رکشوں، کاروں اور بائیک پر مہنگے داموں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپس تین دن سے بند ہیں، عوام پیٹرول کے لئے پریشان جبکہ ضلعی انتظامیہ غائب ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے عوامی مسائل کو ایوانوں میں آواز اٹھائیں اور لفاظی سے گریز کریں، لاک ڈاون سے متاثرہ لاکھوں لوگوں کو مئیر حیدرآباد کا کردار نظر نہیں آیا ہے، عوامی نمائندے، مئیر، چیئرمین عوامی مسائل حل کرنے کی عملی جدوجہد کرنے کے لئے اپنے دفتروں، گھروں سے نکلیں، پی ایس پی ان کے پیچھے کھڑی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 866448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش