0
Wednesday 3 Jun 2020 22:59

ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 82763 تک پہنچ گئی، 1727 جاں بحق

ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 82763 تک پہنچ گئی، 1727 جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی وبا روز بروز پھیلتی جارہی ہے ملک بھر میں اس وائرس کے 4 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 82 ہزار 763 ہو گئی جب کہ اس وائرس سے تاحال 1727 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17 ہزار 370 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 5 لاکھ 95 ہزار 334 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 4 ہزار سے زائد کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 82 ہزار 763 ہوگئی ہے۔ کورونا کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں مصدقہ مریضوں کی تعداد 32 ہزار 910 تک پہنچ چکی ہے۔ پنجاب میں 29 ہزار 489، خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 373، بلوچستان میں 4 ہزار 740، اسلام آباد میں 3 ہزار 188، گلگت بلتستان 779 اور آزاد کشمیر میں 284 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے اس وائرس کے سبب اب تک ایک ہزار 727 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 570 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 526، خیبر پختونخوا میں 490، اسلام آباد میں 34، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 49 اور آزاد کشمیر میں 7 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 866451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش