0
Wednesday 3 Jun 2020 23:16

علامہ جہانزیب جعفری کا کورونا کے باعث بڑھتے ہوئے جانی نقصانات پر اظہار تشویش

علامہ جہانزیب جعفری کا کورونا کے باعث بڑھتے ہوئے جانی نقصانات پر اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ جہانزیب علی جعفری نے ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی، رُکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین اور سندھ کے صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ سمیت دیگر قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف مضبوط ڈھال کا کردار ادا کرنے والے طبی عملے اور ڈاکٹروں کا اس وبا سے متاثر ہونا تشویشناک ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کرے۔ کورونا وائرس آئے روز بڑی تعداد میں قمیتی جانوں کو نگل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس پر قابو پانے میں غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا تو ملک میں سنگین المیہ جنم لے سکتا ہے، جس کے ہم کسی طور متحمل نہیں۔ کورونا کے خلاف جنگ اجتماعی طور پر لڑ کر ہی جیتی جا سکتی ہے۔ عوام کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا۔ حکومت کی جانب سے جاری ہدایات اور ایس او پیز پر عمل وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں معاون ثابت ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اس سلسلے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔ انہوں نے مرحومین کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔

 
خبر کا کوڈ : 866463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش