1
Wednesday 3 Jun 2020 23:39

امریکہ، نسل پرستی کیخلاف ہونیوالے احتجاجی مظاہروں میں تاحال 11 افراد ہلاک، 9 ہزار 300 گرفتار

امریکہ، نسل پرستی کیخلاف ہونیوالے احتجاجی مظاہروں میں تاحال 11 افراد ہلاک، 9 ہزار 300 گرفتار
اسلام ٹائمز۔ امریکی شہر لاس اینجلس سے چلنے والے نیوز چینل "کے ٹی ایل اے" (KTLA) کے مطابق امریکی پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلوئڈ کے بہیمانہ قتل پر نسل پرستی کے خلاف پورے امریکہ میں پھوٹ پڑنے والے احتجاجی مظاہروں میں اب تک 11 افراد ہلاک اور بے شمار زخمی ہو چکے ہیں۔ روسی خبررساں ایجنسی "ٹاس" (TASS) نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ امریکی ریاستوں ایلینوئے میں شکاگو، میشیگان میں ڈیٹروئیٹ، نیبراسکا میں اوماہا، آئیوا میں ڈائیونپورٹ، کیلیفورنیا میں آکلینڈ اور کینٹاکی میں لوئیزویل کے اندر ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے افراد میں بھی زیادہ تر سیاہ فام امریکی ہیں۔

امریکی نیوز چینل نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے 11 افراد کے علاوہ سینکڑوں دوسرے زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ان کی تعداد تاحال معلوم نہیں۔ علاوہ ازیں امریکی شہر نیویارک سے چلنے والی خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے خبر دی ہے کہ امریکہ کی ریاستی پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق پورے امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس کے ہاتھوں تاحال 9 ہزار 300 امریکی شہریوں کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 866467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش