0
Wednesday 3 Jun 2020 23:40

کراچی میں آندھی، گرد کا طوفان، حادثات میں 2 افراد جاں بحق

کراچی میں آندھی، گرد کا طوفان، حادثات میں 2 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی اور گرد کا طوفان آگیا، تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی، تیز ہوا کے باعث کئی مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 60 سے 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ کراچی میں بدھ کو آندھی کا شدید طوفان آیا، اس گرد آلود ہوائیں چلیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم اثر انداز ہونے سے 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث کئی مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، درخت اور دیواریں گرنے کے بھی واقعات پیش آئے، جس میں کم از کم 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تیسر ٹاؤن میں مکان کی چھت کا ایک حصہ گر گیا جس کے نتیجے میں 42 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ سعدی ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرنے سے 60 سالہ خاتون زندگی کی بازی ہار گئیں۔ جمالی پل کے قریب درخت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا، ٹیچرز سوسائٹی میں بھی دیوار گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب سرجانی ٹاؤن کیٹل کالونی میں تیزی آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے بعد آگ لگ گئی جس نے 40 کے قریب باڑوں میں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے پہنچ گئیں، آتشزدگی کے باعث مویشیوں کے ہلاک ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 866468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش