1
Wednesday 3 Jun 2020 23:53

غاصب صیہونی پولیس کیجانب سے خطیب مسجد اقصی کے گھر پر حملہ

غاصب صیہونی پولیس کیجانب سے خطیب مسجد اقصی کے گھر پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق غاصب صیہونی پولیس کی جانب سے مسجد اقصی کے خطیب اور ہیئتِ اسلامی فلسطین کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری کے گھر پر حملہ کیا گیا ہے جس میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی پولیس نے شیخ عکرمہ صبری کے گھر پر حملہ کر کے انہیں تفتیش کے لئے اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی جس پر اہل علاقہ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے غاصب صیہونی پولیس کے اس اقدام پر شدید مزاحمت کی۔ ذرائع کے مطابق اہل علاقہ کی جانب سے شیخ عکرمہ صبری کے گھر کے سامنے جمع ہو جانے اور صیہونی پولیس کو گھر میں گھسنے نہ دینے کے باعث صیہونی پولیس شیخ عکرمہ صبری کو گرفتار کرنے میں تو ناکام رہی تاہم مزاحمت کرنے والے متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 866471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش