1
Thursday 4 Jun 2020 00:29

حزب اللہ نے اسرائیل کو عدم الحاق پر مجبور کر کے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے، صیہونی جنرل

چھوٹی اور کمزور اسرائیلی فوج نئے انتفاضے کا مقابلہ نہیں کر سکتی
حزب اللہ نے اسرائیل کو عدم الحاق پر مجبور کر کے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے، صیہونی جنرل
اسلام ٹائمز۔ صیہونی لکھاری و تھیورسٹ ریٹائرڈ میجر جنرل گیرشن ہاکوہن (Gershon Hacohen) نے اسرائیل کے ریٹائرڈ فوجی افسروں اور ماہرین معاشیات کے ساتھ خطاب میں اسرائیلی فوج کے اندر ایک وقت میں کئی ایک محاذ پر لڑنے کی صلاحیت کے نہ ہونے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو ایک چھوٹی اور کمزور فوج قرار دیا ہے۔ عرب نیوز ایجنسی کے مطابق صیہونی تھیورسٹ نے کہا کہ اسرائیلی فوج اب ایک بہت چھوٹی سی فوج میں بدل چکی ہے جو اپنے مختلف شعبوں یا لاحق خطرات کے مقابلے میں سے کسی ایک کو چننے پر مجبور ہے۔

صیہونی جنرل نے کہا کہ حزب اللہ جو بذاتِ خود اسرائیل کے لئے ایک اسٹریٹیجک خطرہ ہے، نے اس حوالے سے ایک بہت بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ میجر جنرل گیرشن ہاکوہن نے کہا کہ حزب اللہ نے اسرائیلی سکیورٹی کے ماہرین کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ صیہونی فیصلہ سازوں کو مزید فلسطینی سرزمین کے اسرائیل کے ساتھ الحاق پر عملدرآمد کو روک دینے کا مشورہ دیں۔ صیہونی جنرل نے کہا کہ حزب اللہ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ حزب اللہ نے بغیر کسی میزائل فائر کئے اتنی بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 866474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش