0
Thursday 4 Jun 2020 09:03

8 جون سے بیرون ملک سے آنے والوں کو 14دن قرنطینہ میں رہنا ہو گا، بورس جانسن

8 جون سے بیرون ملک سے آنے والوں کو 14دن قرنطینہ میں رہنا ہو گا، بورس جانسن
اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً ٹیسٹ کیلئے رجوع کیا جائے، 8 جون سے بیرون ملک سے آنے والوں کو 14دن قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔ وزیراعظم بورس جانسن نے ان خیالات کا اظہار لندن میں ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنےکیلئے ''ٹیسٹ اینڈ ٹریس'' سسٹم اہم کردار ادا کرے گا۔ خراب موسم کے سبب گھر کے اندر ملاقات کا خطرہ مول نہ لیا جائے۔ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ گھر کے اندر وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، سمر ہالیڈے بک کرنے سے متعلق کوئی مشورہ نہیں دے سکتا، فارن آفس نے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جارج فلائیڈ کی موت تکلیف دہ ہے، ہر زندگی اہم ہے، نسل پرستی کی کسی بھی معاشرے میں جگہ نہیں ہونی چاہیے، برطانیہ، گلوبل ویکسین سمٹ کی میزبانی کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 866514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش