QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل کے وفد کا علامہ سیالوی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

5 Jun 2020 19:34

رہنماوں کا کہنا تھا کہ علامہ غلام محمد سیالوی عظیم انسان اور باعمل عالم دین تھے، علامہ سیالوی کی قرآن بورڈ میں کارکردگی سنہری حروف میں لکھی جانے گی، مرحوم ایک جید عالم دین تھے جن کی دینی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ باعمل عالم دین کی رحلت سے پاکستان ایک ایسی شخصیت سے محروم ہو گیا جن کا خلا تا دیر پورا نہیں کیا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے وفد کی مرحوم علامہ غلام محمد سیالوی کے گھر آمد، علامہ سیالوی کے بیٹے ظفر محمود سے اظہارِ تعزیت کیا۔ وفد میں رہنما شیعہ علماء کونسل حافظ کاظم رضا نقوی، قاسم علی قاسمی، افتخار اعوان، سید وقار حسین، محمد مبشر اور ارسلان احمد سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ اس موقع رہنماوں کا کہنا تھا کہ علامہ غلام محمد سیالوی عظیم انسان اور باعمل عالم دین تھے، علامہ سیالوی کی قرآن بورڈ میں کارکردگی سنہری حروف میں لکھی جانے گی، مرحوم ایک جید عالم دین تھے جن کی دینی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ باعمل عالم دین کی رحلت سے پاکستان ایک ایسی شخصیت سے محروم ہو گیا جن کا خلا تا دیر پورا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سیالوی نے ہمیشہ اتحاد امت کی بات کی اور وحدت کے فروغ کیلئے کام کرتے رہے۔
 


خبر کا کوڈ: 866515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866515/شیعہ-علماء-کونسل-کے-وفد-کا-علامہ-سیالوی-انتقال-پر-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org