0
Friday 5 Jun 2020 19:34

شیعہ علماء کونسل کے وفد کا علامہ سیالوی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

شیعہ علماء کونسل کے وفد کا علامہ سیالوی کے انتقال پر اظہارِ افسوس
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے وفد کی مرحوم علامہ غلام محمد سیالوی کے گھر آمد، علامہ سیالوی کے بیٹے ظفر محمود سے اظہارِ تعزیت کیا۔ وفد میں رہنما شیعہ علماء کونسل حافظ کاظم رضا نقوی، قاسم علی قاسمی، افتخار اعوان، سید وقار حسین، محمد مبشر اور ارسلان احمد سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ اس موقع رہنماوں کا کہنا تھا کہ علامہ غلام محمد سیالوی عظیم انسان اور باعمل عالم دین تھے، علامہ سیالوی کی قرآن بورڈ میں کارکردگی سنہری حروف میں لکھی جانے گی، مرحوم ایک جید عالم دین تھے جن کی دینی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ باعمل عالم دین کی رحلت سے پاکستان ایک ایسی شخصیت سے محروم ہو گیا جن کا خلا تا دیر پورا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سیالوی نے ہمیشہ اتحاد امت کی بات کی اور وحدت کے فروغ کیلئے کام کرتے رہے۔
 
خبر کا کوڈ : 866515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش