0
Friday 5 Jun 2020 18:50

نیب کا یکطرفہ احتساب ڈرامہ بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے، جے یو پی

نیب کا یکطرفہ احتساب ڈرامہ بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے، جے یو پی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما پیر سید محفوظ مشہدی اور جے یو پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سردار محمد خان لغاری نے کہا ہے کہ نیب کا یکطرفہ احتساب ڈرامہ بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے اور احتساب کے نام پر انتقام کا ادارہ اپنی اہمیت کھو چکا ہے، یہ صرف سیاسی مقاصد کیلئے اپوزیشن کو دبانے کا ہتھیار ہے، عدلیہ کو از خود نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیب غیر جانبدار ہے تو صرف اپوزیشن ہی اس کے انتقام کا شکار کیوں ہے؟ حکومت کو رونا وائرس اورٹڈی دل کے خاتمے کی بجائے حزب اختلاف کے رہنماوں کی تضحیک کے ایجنڈے پر عملدرآمد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آمریتوں نے ہمیشہ جمہوری قوتوں کو دبایا اور اب میڈیا ٹرائل کے ذریعے بدنام کیا جا رہا ہے، مگر عوامی اقتدار آنے پر ان کا نام لیوا کوئی نہیں ہوتا، سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان، ایوب خان، ضیاالحق اور جنرل پرویز مشرف کے سیاسی کلچر ختم کرنے کی پالیسیوں سے باز آ جائیں، مشکل وقت گزر جاتا ہے، صالح اور بدکردار کے لوگ اپنی اپنی حیثیت سے یاد رکھے جاتے ہیں۔ پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مل کر لائحہ عمل تیار کریں۔ چیئرمین نیب کی غیر جانبدارانہ حیثیت پر سوالیہ نشان ہے، چینی سکینڈل کے ملزموں کو ایک بار بھی نیب نے طلب نہیں کیا، پشاور میں بی آر ٹی کیس اور سوات میں مالم جبہ کے کیسوں کے ملزموں کو گرفتار کیا گیا اور نہ طلب کیا گیا جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو گرفتار کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 866516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش