0
Thursday 4 Jun 2020 09:50

پنجاب کے تمام سرکاری دفاتر میں ماسک کی پابندی لازمی قرار

پنجاب کے تمام سرکاری دفاتر میں ماسک کی پابندی لازمی قرار
اسلام ٹائمز۔ کورونا کے بڑھتے خدشات، پنجاب حکومت کی جانب سے انسدادی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کے تمام سرکاری دفاتر میں ماسک کی پابندی لازمی قرار دیدی گئی ہے۔ پنجاب حکومت  کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشات کے پیش نظر تمام سرکاری دفاتر کے افسران کو ملازمین ماسک کا استعمال لازمی کریں گے جبکہ دفاتر میں اپنے کاموں کے سلسلہ میں آنے والے شہریوں پر بھی لازم ہوگا کہ وہ ماسک پہن کر آئیں۔ اس حوالے سے آج (جمعرات) سے پابندی پرعملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔

مختلف سرکاری دفاتر میں نوٹسز آویزاں کر دیئے گئے ہیں جن پر لکھا گیا ہے کہ "ماسک کے بغیر دفتری حدود میں داخلہ سختی سے منع ہے"۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جہاں سرکاری ملازمین کو پابند بنایا گیا ہے وہیں عام شہریوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ماسک کے استعمال کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا لیں۔ یاد رہے کہ لاک ڈاون میں نرمی کے بعد لاہور سمیت دیگر شہروں میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی ہے جس کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 866518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش