0
Friday 22 Jul 2011 19:20

اسرائیل مصر کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے نہ حماس، محمود الزھار

اسرائیل مصر کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے نہ حماس، محمود الزھار
اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس کے اعلی سطحی رہنما جناب محمود الزھار نے بعض مصری حکام کی جانب سے حماس کو مصر کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کی قومی سلامتی کو اسرائیلی جاسوسوں سے خطرہ ہے نہ حماس سے۔ انہوں نے مصر میں حالیہ چند ہفتوں کے دوران کئی اسرائیلی جاسوسوں کی گرفتاری کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اسرائیل ہے جو مصر کی قومی سلامتی سے کھیل رہا ہے نہ حماس۔
جناب محمود الزھار نے کہا کہ نہ ہی گذشتہ حکومت کے دور میں اور نہ ہی اب مصر میں حماس کا ایک فرد بھی گرفتار نہیں ہوا۔ انہوں نے مصر کے ٹی وی چینل "الحقیقہ" سے بات چیت کرتے ہوئے حماس کے 28 جنوری کو صحرای سینا کے علاقے میں ایک جیل کو منہدم کرنے اور وہاں سے کئی قیدیوں کو بھگا لے جانے میں ملوث ہونے پر مبنی افواہوں کی تکذیب کی۔
حماس کے سیاسی رہنما نے کہا کہ یہ افواہیں اور تہمتیں سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں جو مصر کے سابقہ حکومتی اہلکاروں نے غزہ کے محاصرے میں اسرائیل کی مدد کرنے کے بہانے کے طور پر پھیلا رکھی تھیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی عرب ملک کے اندرونی معاملات میں ہر گز مداخلت نہیں کرتے۔
خبر کا کوڈ : 86652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش