0
Thursday 4 Jun 2020 12:17

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے بنائی گئی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد کر کے ہی کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ انڈسٹریل ایریاز، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے گا۔ حکومت پاکستان کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے تمام صوبوں سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی۔ وفاقی حکومت کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 866538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش