QR CodeQR Code

وزیراعظم گیلانی سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی ملاقات

22 Jul 2011 20:07

اسلام ٹائمز:وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور خطے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعظم کو جنوبی وزیرستان اور کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کر کے قومی سلامتی اور دفاع کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے، سرکاری طور پر جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں ہوئی، اس میں دونوں شخصیات نے فوج کے پیشہ ورانہ امور، سرحدوں کے دفاع، قومی سلامتی کے معاملات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور خطے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعظم کو جنوبی وزیرستان اور کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں امریکہ سے تعلقات میں آنے والی بہتری کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 86654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/86654/وزیراعظم-گیلانی-سے-آرمی-چیف-جنرل-اشفاق-پرویز-کیانی-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org