QR CodeQR Code

بچوں سے جنسی زیادتی

آزادکشمیر کابینہ نے قانون بنانے کیلیے بل کی منظوری دے دی

4 Jun 2020 12:32

بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بچوں سے جنسی زیادتی کے مقدمات کا فیصلہ 60 دن میں کیا جائے اور ڈی ایس پی لیول کا آفیسر بچوں سے زیادتی کیسز کی تفتیش کرے۔


اسلام ٹائمز۔ بچوں سے جنسی زیادتی کے خلاف قانون بنانے کے لیے آزادکشمیر کابینہ نے بل کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ رکن احمد رضا قادری نے بچوں سے زیادتی کے خلاف بل کمیٹی میں پیش کیا۔ قانونی بل میں سفارش کی گئی ہے کہ بچوں سے جنسی زیادتی کے مجرم کو سزائے موت دی جائے۔ بل میں کہا گیا ہے کہ بچوں سے جنسی زیادتی کے مقدمات کا فیصلہ 60 دن میں کیا جائے اور ڈی ایس پی لیول کا آفیسر بچوں سے زیادتی کیسز کی تفتیش کرے۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ بل کو آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے پاس کرا کے قانونی شکل دی جائے گی۔ 


خبر کا کوڈ: 866540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866540/ا-زادکشمیر-کابینہ-نے-قانون-بنانے-کیلیے-بل-کی-منظوری-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org