1
Thursday 4 Jun 2020 13:33

کراچی سمیت سندھ بھر میں مویشی منڈیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ

کراچی سمیت سندھ بھر میں مویشی منڈیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں مویشی منڈیوں میں کاروبار کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے تمام اضلاع میں بکرا، گائے منڈیوں میں خرید و فروخت کی اجازت دی جائے گی۔ محکمہ بلدیات سندھ کے اعلامیے کے مطابق محکمے نے مویشی منڈیوں کیلئے ایس او پیز تیار کرلیے ہیں، جن کے مطابق تمام ٹاؤن، میونسپل کمیٹیز،ڈسٹرکٹ کونسلز اور میونسپل کارپوریشنز کی حدود میں مویشی منڈیوں میں کاروبار کی اجازت ہوگی۔ ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ مویشی منڈی میں خریداروں کیلئے الگ لین مختص کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 866551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش