0
Thursday 4 Jun 2020 13:44

شہباز شریف اپنی حرکتوں سے غیر سیاسی مثالیں قائم کر رہے ہیں، فیاض چوہان

شہباز شریف اپنی حرکتوں سے غیر سیاسی مثالیں قائم کر رہے ہیں، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اپنی حرکتوں سے سیاسی کارکنان کیلئے نہایت غیر سیاسی مثالیں قائم کر رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بطور سیاسی رہنما احتساب سے بچنے کیلئے گھر میں چھپ جانا ایک بزدلانہ فعل ہے، نیب پیشی سے فرار لیکن ہائیکورٹ میں ریلیف کیلئے پیشی کے پیچھے منافقت چھپی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اپنی چمڑی اور دمڑی دونوں کو بچانے کے چکروں میں ہیں۔
 
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حکومتی ادارے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ احتساب کا عمل جاری رکھیں گے۔ آلِ شریف سوال گندم جواب چنا کی گمراہ کن پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کا سوال ہو تو جواب ٹڈی دل اور کورونا ہوتا ہے، عوام کو اربوں کا چونا لگانے والے لیگی رہنما عوام کے خیر خواہ ہونے کی ایکٹنگ کر رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سردار عثمان بزدار ٹڈی دل اور کورونا سے بچاؤ کیلئےخاطر خواہ انتظامات کر رہے ہیں، اداروں اور عوام کے باہمی کردار سے ہی کورونا کو شکست دی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 866552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش