QR CodeQR Code

جہانیاں، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام مسیحی خاندانوں میں راشن کی تقسیم 

4 Jun 2020 16:08

چرچ آف پاکستان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ  عالمی وبا کی صورت میں پیش آنے والی مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں اقلیتوں کی بھی مدد کرنے کی ضرورت ہے، جہاں ہم مسلمانوں کی مدد کر رہے ہیں وہاں پر ہمیں چاہیے کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں ان مسیحی بھائیوں کی بھی مدد کریں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی جانب سے لاک ڈاون سے متاثرہ جہانیاں کی مسیحی برادری میں راشن تقسیم کیا گیا۔ راشن کی تقسیم کی تقریب چرچ آف پاکستان جہانیاں میں منعقد ہوئی، تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما علامہ اقتدار حسین نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر بچاس سے زائد مستحق اور متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کی صورت میں پیش آنے والی مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں اقلیتوں کی بھی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ جہاں ہم مسلمانوں کی مدد کر رہے ہیں وہاں پر ہمیں چاہیے کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں ان مسیحی بھائیوں کی بھی مدد کریں، ہمارے نبی اور ہمارا دین اسلام ہمیں انسانیت کا درس دیتا ہے۔ انسانیت کا تقاضا ہے کہ اس وقت پاکستان میں جتنے بھی مسالک اور مذاہب ہیں بلاتفریق سب کی خدمت کی جائے۔ اس موقع پر مسیحی کمیونٹی کے رہنماؤں شہزاد مسیح اور فاروق مسیح نے مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل ضلع خانیوال کے مسئول سید عدیل حیدر زیدی بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 866564

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866564/جہانیاں-ایم-ڈبلیو-کے-زیراہتمام-مسیحی-خاندانوں-میں-راشن-کی-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org