0
Thursday 4 Jun 2020 17:11

دہلی و این سی آر سرحد پر نقل و حرکت کیلئے عام منصوبہ بنایا جائے، عدالت عظمٰی

دہلی و این سی آر سرحد پر نقل و حرکت کیلئے عام منصوبہ بنایا جائے، عدالت عظمٰی
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے کورونا کے دور میں دارالحکومت دہلی سے ملحق اترپردیش اور ہریانہ کی سرحدوں پر نقل و حرکت کے ضابطوں کے لئے مرکزی حکومت کو ان تین ریاستوں کے ساتھ مل بیٹھ کر ایک ہفتہ کے اندر مشترکہ منصوبہ تیار کرنے کی جمعرات کو ہدایت دی۔ عدالت نے وائرس کے انفکیشن کے دوران دہلی، قومی دارالحکومت خطہ (این سی آر) کی سرحدیں سیل کئے جانے سے لوگوں کو ہورہی پریشانی کا حل نکالنے کی حکومت کو ہدایت دی۔ جج اشوک بھوشن، جج ایس کے کول اور جج ایم آر شاہ پر مشتمل بنچ نے روہت بھلا اور انندیتا مشرا کی عرضی پر سماعت کے دوران مانا کہ دہلی، ہریانہ اور اترپردیش کی متضاد پالیسیوں کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ عدالت نے کہا کہ دہلی، این سی آر کا ایک ہی پاس ہونا چاہیئے تاکہ لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


بنچ نے واضح طور پر کہا کہ دہلی، این سی آر کے لئے ایک ہی پاس ہونا چاہیئے جس کے ذریعہ ہریانہ، یو پی اور دہلی میں کام کاج کے سلسلہ میں یہاں رہنے والے لوگ داخل ہوسکیں۔ شروعات میں عرضی گزاروں کی طرف سے پیش سینئر وکیل مکل تلوار نے کہا کہ مختلف ریاستوں کی متضاد پالیسیوں اور اس کے بعد مسلسل تبدیلی کی وجہ سے عام آدمی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس دلیل سے اتفاق کرتے ہوئے جج کول نے کہا کہ این سی آر علاقہ کے لئے ایک مربوط پالیسی ہونی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 866568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش