QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے سرکاری دفاتر میں ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی عائد

4 Jun 2020 17:17

سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سرکاری دفاتر میں فیس ماسک، ہینڈ واش اور سینی ٹائزر کو لازمی قرار دیدیا، جبکہ عوام پر سرکاری دفاتر میں آنے پر پابندی لگا دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سرکاری دفاتر میں ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ ماسک کے بغیر سرکاری دفاتر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اعلامیے میں سرکاری محکموں کو نو ماسک نوا نٹری کے بینرز آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب پنجاب اور سندھ کے سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا۔ پنجاب حکومت کے جاری مراسلہ کے مطابق تمام سرکاری ملازمین اور افسر فیس ماسک لازمی پہنیں گے۔ اسی طرح سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سرکاری دفاتر میں فیس ماسک، ہینڈ واش اور سینی ٹائزر کو لازمی قرار دیدیا، جبکہ عوام پر سرکاری دفاتر میں آنے پر پابندی لگا دی ہے۔ لوگوں کو کسی محکمے میں کام ہے تو وہ آن لائن پورٹل پر یا میل کے ذریعے رابطہ کریں۔ ہر محکمہ میں ایک چوتھائی ملازمین کو دفاتر آنے کا کہا گیا ہے اور جو بھی ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرے گا اسکے خلاف رولز کے تحت کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 866569

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866569/خیبر-پختونخوا-کے-سرکاری-دفاتر-میں-ماسک-بغیر-داخلے-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org