0
Thursday 4 Jun 2020 17:17

خیبر پختونخوا کے سرکاری دفاتر میں ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی عائد

خیبر پختونخوا کے سرکاری دفاتر میں ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سرکاری دفاتر میں ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ ماسک کے بغیر سرکاری دفاتر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اعلامیے میں سرکاری محکموں کو نو ماسک نوا نٹری کے بینرز آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب پنجاب اور سندھ کے سرکاری دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا۔ پنجاب حکومت کے جاری مراسلہ کے مطابق تمام سرکاری ملازمین اور افسر فیس ماسک لازمی پہنیں گے۔ اسی طرح سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سرکاری دفاتر میں فیس ماسک، ہینڈ واش اور سینی ٹائزر کو لازمی قرار دیدیا، جبکہ عوام پر سرکاری دفاتر میں آنے پر پابندی لگا دی ہے۔ لوگوں کو کسی محکمے میں کام ہے تو وہ آن لائن پورٹل پر یا میل کے ذریعے رابطہ کریں۔ ہر محکمہ میں ایک چوتھائی ملازمین کو دفاتر آنے کا کہا گیا ہے اور جو بھی ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرے گا اسکے خلاف رولز کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 866569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش