QR CodeQR Code

کمشنر گلگت، ایڈیشنل سیکرٹری صحت اور ڈائریکٹر ہیلتھ جی بی کرونا وائرس کا شکار

4 Jun 2020 18:27

محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 46 افراد کے مثبت نتائج نکلے ہیں جن میں سے ضلع گلگت کے 23، استور کے 8، ہنزہ کے 7، نگر اور دیامر کے تین تین اور سکردو کے 2 مریض شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کمشنر گلگت عثمان احمد، ایڈیشنل سیکرٹری صحت اور محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حاجت خان سمیت جی بی میں مزید 46 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 46 افراد کے مثبت نتائج نکلے ہیں جن میں سے ضلع گلگت کے 23، استور کے 8، ہنزہ کے 7، نگر اور دیامر کے تین تین اور سکردو کے 2 مریض شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری صحت اعظم خان، کمشنر گلگت ریجن محمد عثمان، محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر شاہ زمان اور محکمہ صحت کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ ڈاکٹر حاجت خان میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جی بی میں کرونا وائرس کے ٹوٹل کیسز کی تعداد 825 ہو چکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 280 ہے۔


خبر کا کوڈ: 866575

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866575/کمشنر-گلگت-ایڈیشنل-سیکرٹری-صحت-اور-ڈائریکٹر-ہیلتھ-جی-بی-کرونا-وائرس-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org