0
Thursday 4 Jun 2020 19:03

حکومت کی ناقص منصوبہ بندی سے گلگت میں کرونا خطرناک حد تک پھیل چکا، الیاس صدیقی

حکومت کی ناقص منصوبہ بندی سے گلگت میں کرونا خطرناک حد تک پھیل چکا، الیاس صدیقی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے گلگت شہر میں کرونا خطرناک حد تک پھیل چکا ہے۔ محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں پروونشل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کے ساتھ ساتھ دیگر مریض بھی رسک پر ہیں۔ کرونا کے مریضوں کیلئے بنائے گئے ہسپتالوں کو مزید فعال کرکے مشتبہ مریضوں کا بھی ان ہسپتالوں میں علاج معالجے کو یقینی بنایاجائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جس تیزی کے ساتھ گلگت بلتستان میں کرونا پھیل رہا ہے اس سے لگتا ہے کہ حکومت نے اپنی ذمہ داری کو عوام کے رحم وکرم پر چھوڑا ہے۔ جی بی حکومت کی کرونا ٹیسٹنگ میں سست رفتاری کے نتیجے میں کرونا کا پھیلاو خطرناک حد پہنچ چکا ہے۔ مشتبہ مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ آنے تک کرونا سے متاثر فرد کئی لوگوں کو کرونا ٹرانسفر کرچکا ہوتا ہے۔

ترجمان ایم ڈبلیو ایم کا مزید کہنا تھا مشتبہ مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ آنے کا انتظار کئے بغیر کرونٹائن کرکے دوسروں کو متاثر ہونے سے بچایا جاسکتا ہے لیکن نہ جانے حکومت عوام کو کس چیز کی سزا دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشتبہ مریضوں کو جنرل ہسپتالوں سے دور رکھا جائے لیکن محکمہ صحت ہسپتالوں کو ضروری سازوسامان کی فراہمی اور انتظامی معاملات کو درست انداز میں چلانے سے قاصر ہے۔ کرونا میں مبتلا مشتبہ مریضوں کو جنرل وارڈ اور وینٹی لیٹرز پر رکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پیرامیڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز بھی تیزی سے کرونا میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر حکمت عملی سے کرونا کے پھیلاو کو نہ روکا گیا تو صورتحال خطرناک حد تک جا سکتی ہے۔ ارباب اختیار کو چاہئے کہ وہ اس حساس مسئلے کو سنجیدہ لیکر کوئی مناسب حل نکالیں۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ افواہوں کی زد میں آکر اس خطرناک بیماری کو ہلکا نہ لیں اور اپنی جان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 866581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش