0
Thursday 4 Jun 2020 19:36

وفاقی حکومت کی ترجیح کرونا نہیں چھپ کر نواز شریف کی تصویریں بنانا ہے، حفیظ الرحمن

وفاقی حکومت کی ترجیح کرونا نہیں چھپ کر نواز شریف کی تصویریں بنانا ہے، حفیظ الرحمن
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں لاک ڈائون کے حوالے سے وفاقی حکومت نے کنفیوژن پھیلایا جسکی وجہ سے انتہائی تشویشناک صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ کورونا کی وجہ سے موجودہ صورتحال میں قوم کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے لیکن نااہل وفاقی حکومت کی آج بھی ترجیح اپوزیشن لیڈر کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرنا اور قائد مسلم لیگ نون محمد نواز شریف کی چھپ کر تصویریں بنانا ہے۔ کورونا کے حوالے سے ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں اموات میں اضافہ ہوا ہے، چار صوبائی ممبران اسمبلی اس وبا کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے  ہیں جن کے بلند درجات کیلئے دعا کرتے ہیں، ملک میں غیر سنجیدہ لوگ حکومت میں آئے ہیں اور ہر روز سرکس لگاتے ہیں تاکہ اصلی مسائل اور انکی نااہلی سے توجہ ہٹے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ کمشنر گلگت، ایڈیشنل سیکرٹری صحت سمیت تمام آفیسران، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف جو کورونا سے بچائو کیلئے صف اول میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔ ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں اور جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
خبر کا کوڈ : 866583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش