0
Thursday 4 Jun 2020 21:05

مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں قابض فورسز کا محاصرہ اور تلاشی کارروائیاں

مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں قابض فورسز کا محاصرہ اور تلاشی کارروائیاں
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے کولگام اور پونچھ علاقوں میں قابض فورسز نے جمعرات کو کارڈن اینڈ سرچ آپریشن عمل میں لایا۔ کولگام کے ریڈونی اور برازلو جاگیر علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد فورسز اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔ فورسز کو اطلاع ملی ہے کہ علاقہ ریڈونی بالا میں عسکریت پسند موجود ہیں، جس کے فوراً بعد فورسز نے ایک وسیع علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور گھر گھر تلاشی شروع کر دی۔ اس کے بعد برازلو جاگیر میں بھی تلاشی مہم شروع ہوئی۔ فورسز نے پورے علاقے کو اپنی تحویل میں لیا اور گھر گھر تلاشی شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد فورسز کی مشترکہ ٹیم ایس او جی، پولیس، سی آر پی ایف اور راسٹریہ رائفلز نے پورے علاقے کو اپنی تحویل میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کردی۔ علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا۔ ادھر پولیس اور فوج نے ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر کے نصف دیہاتوں میں مشترکہ محاصرے اور تلاشی کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاعات پر شام دیر گئے تک ان علاقوں میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن جاری تھا۔
خبر کا کوڈ : 866590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش