0
Thursday 4 Jun 2020 21:51

ایم کیو ایم کے رہنماء فیصل سبزواری کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے

ایم کیو ایم کے رہنماء فیصل سبزواری کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء اور سابق رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں فیصل سبزواری نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ دنوں ان کے والدین، اہلیہ اور دو بیٹیاں کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں، آج ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ انہوں نے صحت یابی کیلئے دعا اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خدارا احتیاط کریں، محفوظ رہیں، کیونکہ اسپتالوں میں جگہ کا فقدان ہے۔
خبر کا کوڈ : 866595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش