QR CodeQR Code

امریکی پولیس کے ہاتھوں بےدردی کیساتھ مارا جانیوالا سیاہ فام شہری کرونا کا مریض تھا، پوسٹمارٹم رپورٹ

4 Jun 2020 22:10

امریکی خبررساں ایجنسی این بی سی (NBC) کے مطابق 3 اپریل 2020ء کے روز "جارج فلوئڈ" کا کرونا وائرس کیلئے لیا گیا جینیٹک ٹیسٹ (RNE) مثبت آیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر مینیاپولیس میں سفید فام امریکی پولیس افسر کے ہاتھوں سرعام بےدردی کے ساتھ قتل ہونے والے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کی پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے۔ امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر مینیاپولیس میں واقع ہنیپین ہسپتال سے جاری ہونے والی اس پوسٹمارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 46 سالہ سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ جو گذشتہ سوموار کے روز امریکی پولیس افسر کے ہاتھوں قتل کر دیا گیا تھا، کئی ہفتوں سے کرونا وائرس کا مریض تھا۔ امریکی خبررساں ایجنسی این بی سی (NBC) کے مطابق 3 اپریل 2020ء کے روز جارج فلوئڈ کا کرونا وائرس کے لئے لیا گیا جینیٹک ٹیسٹ (RNE) مثبت آیا تھا۔ واضح رہے کہ سفید فام امریکی پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلوئڈ کے سرعام بہیمانہ قتل پر پورے امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جن میں تاحال کم از کم 11 افراد ہلاک اور 9 ہزار 300 سے زائد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 866596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866596/امریکی-پولیس-کے-ہاتھوں-بےدردی-کیساتھ-مارا-جانیوالا-سیاہ-فام-شہری-کرونا-کا-مریض-تھا-پوسٹمارٹم-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org