0
Thursday 4 Jun 2020 23:22

وزارت تجارت کل سے بند رہیگی

وزارت تجارت کل سے بند رہیگی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت تجارت کو آئندہ تین دن کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں اس ضمن میں وزارت تجارت کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزارت کے کچھ ملازمین میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے خدشات ہیں۔ ترجمان وزارت تجارت کے مطابق کچھ ملازمین میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔ وزارت کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ وزارت تجارت کو آئندہ تین دن کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ وزارت تجارت کو کل سے  آئندہ تین دن تک بند رکھ کر جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا اور دیگر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 866603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش