0
Thursday 4 Jun 2020 23:33

وزیراعظم کا کورونا صورتحال پر آئندہ 24 گھنٹے میں اہم خطاب متوقع

وزیراعظم کا کورونا صورتحال پر آئندہ 24 گھنٹے میں اہم خطاب متوقع
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کورونا صورتحال پر آئندہ 24 گھنٹے میں اہم خطاب متوقع ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا، حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تمام اقدامات کئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا وائرس کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق گائیڈ لائنز فراہم کر دیں۔ اجلاس میں آئندہ سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق تجاویز اور پارلیمنٹری سیشن پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کیلئے حکومتوں کو ہدایات دی ہیں۔ کورونا وائرس کو روکنے کیلئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تمام اقدامات کئے گئے ہیں۔ ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر دور کیا گیا۔

اس سلسلے میں وزیراعظم کی جانب سے کورونا صورتحال سے متعلق اہم خطاب آئندہ 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور شریف فیملی پر بھی تنقید کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شریف فیملی کی چوری اور منی لانڈرنگ پکڑی گئی۔ شہباز شریف کے خلاف کیس بڑا اوپن ہے۔ جس طرح شہباز شریف اور دیگر کرپٹ لوگ بھاگ رہے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی چوری پکڑی گئی۔ مزید برآں وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ مشیر خزانہ نے رواں مالی سال کے محصولات، اخراجات و آئندہ بجٹ کے تخمینوں کا خاکہ پیش کیا۔ وزیراعظم کو ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری برادری کو ہر ممکن آسانیاں فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔ بجٹ میں کورونا سے متاثرہ صنعتی شعبے کی بحالی اور فروغ پر توجہ دی جائے۔ حکومتی سبسڈیز کے بہترین اور موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ غیر ضروری حکومتی اخراجات کا بوجھ کم کیا جائے اور آئندہ بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی لانے پر بھی توجہ دی جائے۔ ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبے کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ترقیاتی اخراجات کے حوالے سے تخمینوں کو صوبوں کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے
خبر کا کوڈ : 866606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش