QR CodeQR Code

کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالی بسوں کیخلاف کریک ڈاؤن

4 Jun 2020 23:34

ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر ماسک کے بس چلانے والے ڈرائیورز کے چالان کئے جارہے ہیں اور ان پر 520 روپے کا جرمانہ عائد کیا جارہا ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ڈرائیورز کے خلاف دفعہ 188 کے تحت بھی کارروائی ہورہی ہے اور 6 سے زائد ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں کورونا وائرس کے حوالے سے ضابطہ کار (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کرنے والی بسوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر ماسک کے بس چلانے والے ڈرائیورز کے چالان کئے جارہے ہیں اور ان پر 520 روپے کا جرمانہ عائد کیا جارہا ہے۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ڈرائیورز کے خلاف دفعہ 188 کے تحت بھی کارروائی ہورہی ہے اور 6 سے زائد ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق بغیر ماسک سفر کرنے والے مسافروں کو بھی  بسوں سے اتارا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 866607

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866607/کراچی-میں-ایس-او-پیز-کی-خلاف-ورزی-کرنیوالی-بسوں-کیخلاف-کریک-ڈاؤن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org