0
Thursday 4 Jun 2020 23:45

ایم ڈبلیو ایم ضلع ہنگو اور کوہاٹ کی تنظیم سازی، علامہ وحید کاظمی کی شرکت

ایم ڈبلیو ایم ضلع ہنگو اور کوہاٹ کی تنظیم سازی، علامہ وحید کاظمی کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے ضلع ہنگو اور کوہاٹ کے تنظیمی دورہ جات کئے، ہنگو میں تنظیمی اجلاس کے دوران علامہ شیر افضل کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا، اور انہیں صوبائی سیکرٹری تربیت کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔ علامہ وحید کاظمی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی بھی موجود تھے۔ ضلع ہنگو میں مطلوبہ یونٹس کی تعداد پوری نہ ہونے کی وجہ سے علامہ ارشاد علی کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ علاوہ ازیں علامہ وحید کاظمی نے کوہاٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر مولانا ہدایت علی کو ایم ڈبلیو ایم ضلع کوہاٹ کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ علامہ وحید کاظمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک بھر میں مظلوم اور پسے ہوئے طبقہ کی آواز ہے، ہمارا مقصد اصلاحی اور عدل پر مبنی معاشرے کی تشکیل ہونا چاہئے، ملک کی موجودہ صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ہم متحد ہوکر اور احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھ کر کورونا کا مقابلہ کریں، یہ ایمرجنسی کی صورتحال ہے، اور ہماری چھوٹی سے غلطی بہت بڑے نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 866608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش