0
Friday 5 Jun 2020 00:21

پشاور ہائیکورٹ کا مصنوعی پٹرول بحران پیدا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم

پشاور ہائیکورٹ کا مصنوعی پٹرول بحران پیدا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے پٹرول کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول پمپس پر پٹرول کی عدم دستیابی پر جسٹس قیصر رشید نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی تو ڈپٹی کمشنر پشاور عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے پٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت دی کہ جن پٹرول پمپس پر پٹرول دستیاب ہے اور لوگوں کو نہیں مل رہا اسے سیل کیا جائے۔ جسٹس قیصر رشید نے ڈپٹی کمشنر سے استفسار کیا کہ پشاور میں آٹا بحران کیوں ہے۔؟ جس پر ڈی سی نے بتایا کہ پنجاب سے گندم کی سپلائی نہیں ہورہی، اس وجہ سے آٹا کی کمی کا سامنا ہے۔

جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ پنجاب بھی اس ملک کا حصہ ہے، گندم کی پیداوار اچھی ہوئی ہے۔ اس مسئلے کو حل کریں، ابھی گندم کٹائی سیزن گزرا ہے، چاہئے تھا ریٹ کم ہوتا لیکن مزید مہنگا کردیا۔ عدالت نے پوچھا کہ چکن بھی مارکیٹ میں مہنگا ہے، اس کی کیا وجہ ہے۔؟ تو ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ لاک ڈاون اور راستے بندش کی وجہ سے فارمرز نے چوزے مار دیئے تھے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مرغی کی شدید کمی ہے، لاک ڈاون میں سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے مرغی کا ریٹ گر گیا تھا۔ فارمرز کو نقصان ہورہا تھا، اس وجہ سے چوزے مار کر فارمز خالی کئے تھے، کچھ دنوں بعد چکن کا ریٹ معمول پر آجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 866619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش