QR CodeQR Code

کراچی کا کوئی علاقہ بھی دہشت گردوں سے محفوظ نہیں، شاہی سید

22 Jul 2011 21:58

اسلام ٹائمز:اے این پی سندھ کے صدر نے کہا فیچر کالونی میں اے این پی کے مقامی رہنما واحد خان کے بیٹے محمد اکرم کی ٹارگٹ کلنگ میں ہلاکت قابل مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے ملیر،سعود آباد اور لانڈھی سمیت پورے شہر کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔


 کراچی:اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی کا ایک علاقہ بھی مسلح دہشت گردوں سے محفوظ نہیں ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن برباد کرنیوالے ایک بار پھر نئے مقاصد کے حصول کے لئے سرگرم ہو چکے ہیں۔۔ انہوں نے کہا فیچر کالونی میں اے این پی کے مقامی رہنما واحد خان کے بیٹے محمد اکرم کی ٹارگٹ کلنگ میں ہلاکت قابل مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے ملیر،سعود آباد اور لانڈھی سمیت پورے شہر کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے اختلافات کے باعث نادیدہ قوتیں منظم کارروائیاں کر کے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ شہر میں بدامنی کے اصل محرکات کو سمجھے بغیر امن کا وقفہ عارضی رہے گا۔ مستقل حل کے لئے بلا امتیاز کارروائی اور قانون کی عملداری کو یقین بنانا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 86662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/86662/کراچی-کا-کوئی-علاقہ-بھی-دہشت-گردوں-سے-محفوظ-نہیں-شاہی-سید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org