0
Friday 5 Jun 2020 00:46

لورالائی میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

لورالائی میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ لیویز کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے باعث فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں باپ اور 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر لیویز نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 866627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش