0
Friday 5 Jun 2020 01:37

مرنے والے کے لواحقین کو کورونا میں ڈلوانے کے عوض پیسے دیئے جارہے ہیں، خواجہ اظہارالحسن

مرنے والے کے لواحقین کو کورونا میں ڈلوانے کے عوض پیسے دیئے جارہے ہیں، خواجہ اظہارالحسن
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان  کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے انکشاف کیا ہے کہ بدین میں مرنے والوں کے ورثا کو کورونا مریض قرار دینے کے عوض پیسے دیئے جارہے ہیں۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بدین میں کچھ مقامات پر مرنے والوں کے ورثا کو کہا جارہا ہے کہ  پیسے لے کر اپنے پیارے کو کورونا میں ڈلوا دو۔ اُن کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بات ایک فلاحی ادارے نے بھی بتائی، یہ صوبے کے خلاف سازش بھی ہوسکتی ہے لہذا سندھ حکومت اس معاملے کی فوری تحقیقات کرے اور اگر کوئی ملوث ہے تو اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔

خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور مرتضیٰ وہاب کی تقریر سنی بہت اچھی تھی، کراچی میں 2 کمروں میں 6 افراد رہتے ہیں تو کس طرح لاک ڈاؤن کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے؟ وفاق اور سندھ کی لڑائی میں صوبے کا نقصان ہوا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کاروباری حضرات نے کورونا کے بعد کافی پیسے کمائے اور فیس ماسک یا این 95 مہنگے داموں فروخت کئے، لاک ڈاؤن کی صورت حال میں پولیس نے بے لگام کردار ادا کیا۔ ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے کاروباری افراد سے رابطہ کرکے ہر ماہ رقم دینے کا مطالبہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ رقم کی ادائیگی کے بعد کاروبار کھول دیا جائے گا، سندھ حکومت کے اقدامات سے تاجر، اساتذہ اور ڈاکٹرز مطمئن نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 866632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش