QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

5 Jun 2020 02:04

وزیر قانون مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ 246 مسافر سعودی عرب سے جناح ٹرمینل پہنچے ہیں اور ان میں سے 123 افراد کی جانچ پڑتال کے وقت اس کی تشخیص مثبت ہوئی ہے، یہ تمام ٹیسٹ حکومت سندھ نے کروائے ہیں اور اب مسافروں کو آئسولیشن میں ڈالنے کے لئے ان کا سراغ لگانا شروع کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے جناح ٹرمینل کراچی پہنچنے والے بیرون ملک مقیم تمام مسافروں کا ٹیسٹ کرنے اور ان کو آئسولیشن میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کے مطابق ہے، اس سلسلے میں وزیر قانون مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ 246 مسافر سعودی عرب سے جناح ٹرمینل پہنچے ہیں اور ان میں سے 123 افراد کی جانچ پڑتال کے وقت اس کی تشخیص مثبت ہوئی ہے، یہ تمام ٹیسٹ حکومت سندھ نے کروائے ہیں اور اب مسافروں کو آئسولیشن میں ڈالنے کے لئے ان کا سراغ لگانا شروع کردیا ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے قومی اور بین الاقوامی پروازوں پر پابندی ختم کردی ہے اور اعلان کیا تھا کہ مسافروں کی جانچ نہیں کی جائے گی۔ سندھ حکومت نے COVID-19 ایمرجنسی اور صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی آنے والے ہر مسافر کی جانچ کا فیصلہ کیا ہے۔ ان مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ دوسرے ممالک سے آنے والے مسافروں کو COVID-19 ٹیسٹ کے تحت چلنا پڑے گا جو نہ صرف ان کے مفاد میں ہے بلکہ اپنے اہل خانہ کے افراد اور سماجی حلقے کے مفاد میں بھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 866636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866636/سندھ-حکومت-کا-بیرون-ملک-سے-آنے-والے-تمام-مسافروں-ٹیسٹ-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org