0
Friday 5 Jun 2020 09:16

پنجاب حکومت نےآج سے تمام پبلک پارکس کھولنے کا اعلان کر دیا

پنجاب حکومت نےآج سے تمام پبلک پارکس کھولنے کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر اٹھائے گئے احتیاطی اقدامات کے تحت عوامی پارکوں کو کئی روز کی بندش کے بعد آج سے کھولا جارہا ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان سیال نے پبلک پارکس کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پارکس کھولے جائیں گے۔ پارکس میں آنے والے والے افراد کیلئے ماسک اور گلوز کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بچوں کے جھولے اور کھیلنے کے مقامات فی الحال بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ برائلر مرغیوں میں کورونا کی موجودگی کا سوشل میڈیا پر جعلی مراسلہ زیر گردش ہے، برائلر مرغیوں میں کورونا کی موجودگی کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 866646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش