0
Friday 5 Jun 2020 10:56

جارج کے قتل میں ملوث تینوں پولیس اہلکار ضمانت پر رہا

جارج کے قتل میں ملوث تینوں پولیس اہلکار ضمانت پر رہا
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے شہر منیاپولیس میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث تینوں پولیس اہلکار ملزموں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا، جج نے تینوں اہلکاروں کی ساڑھے سات لاکھ ڈالر فی کس کی ضمانت منظور کی۔امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ زیادہ تر سیاہ فام امریکنز کا ملک کے نظام انصاف پر اعتماد ہی نہیں جبکہ جارج فلائیڈ کے اہل خانہ نے ایک بیان میں اٹارنی جنرل کے حالیہ فیصلوں کو انصاف کی فراہمی کی جانب ایک قدم قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ تینوں پولیس اہلکاروں پر گزشتہ روز مقدمات درج کیے گئے تھے۔ گردن پر گھٹنا رکھنے والے سفید فام پولیس اہلکار کے خلاف مقدمے میں مزید سنگین نوعیت کے الزامات کی دفعات شامل کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 866656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش