0
Friday 5 Jun 2020 11:09

گلگت بلتستان میں ثقافتی ورثے کو نقصان پہنچانے کا بھارتی دعویٰ مسترد

گلگت بلتستان میں ثقافتی ورثے کو نقصان پہنچانے کا بھارتی دعویٰ مسترد
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے کیے جانے والے ایک اور جھوٹے پروپگنڈے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بدھ مت کے ثقافتی ورثے کو نقصان پہنچانے کا بھارتی پروپیگنڈہ صریحاً جھوٹ پر مبنی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق گلگت بلتستان میں بدھ مت کے  ثقافتی ورثے کو نقصان پہنچانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ بھارتی الزامات حقائق، اقوام متحدہ کے قوانین اور سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں۔ پاکستانی سفارتکار کے ساتھ گزشتہ روز بھارت کی خفیہ ایجنسی کے حکام نے بدتہذیبی کی اور ان کی کار کو روکا جو نہ صرف سفارتی آداب کے منافی ہے بلکہ ویانا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی کے بھی مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 866660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش