QR CodeQR Code

ایک اور یو ٹرن، میئر اسلام آباد کی معطلی کا نوٹی فکیشن واپس

5 Jun 2020 11:35

جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے مئیر اسلام آباد کی معطلی اور توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی جانب سے وکیل کاشف ملک پیش ہوئے۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عدالت کے روبرو کہا کہ وہ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں عدالت کے سامنے بیان دے رہے ہیں کہ حکومت نے شیخ انصر عزیز کی معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے میئر اسلام آباد کی معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے مئیر اسلام آباد کی معطلی اور توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی جانب سے وکیل کاشف ملک پیش ہوئے۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عدالت کے روبرو کہا کہ وہ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں عدالت کے سامنے بیان دے رہے ہیں کہ حکومت نے شیخ انصر عزیز کی معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے۔ جس پر عدالت عالیہ نے میئر اسلام آباد کی معطلی اور توہین عدالت سے متعلق درخواستوں کو نمٹا دیا۔ حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن واپس لیے جانے کے بعد اب میئر اسلام آباد اپنے عہدے پر مستقل طور پر بحال ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی معطلی کا نوٹی فکیشن بھی واپس لیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 866671

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866671/ایک-اور-یو-ٹرن-میئر-اسلام-آباد-کی-معطلی-کا-نوٹی-فکیشن-واپس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org