0
Friday 5 Jun 2020 13:32

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے متجاوز

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں روز افزوں اضافے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ڈھائی لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 273 اموات کے ساتھ 6348 تک جا پہنچی ہے۔ وزارت صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9851 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 226770 ہوگئی ہے۔ اس عرصہ میں 273 اموات کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 6348 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 110960 فعال کیسز ہیں جبکہ 109462 افراد اس وباء سے شفایابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس وباء سے ملک میں مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2933 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 123 افراد کی موت ہوئی ہے، جس کے ساتھ ریاست میں اس وباء سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 77793 ہوگئی ہے اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2710 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 866676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش