0
Friday 5 Jun 2020 11:47

وزیراعظم کی بلوچستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

وزیراعظم کی بلوچستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی منصوبوں کے حوالے سے بلوچستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی سماجی و معاشی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ یہ بات وزیراعظم نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، ارکان قومی اسمبلی سردار اسرار ترین، نوابزادہ خالد مگسی، سینیٹر انوارالحق کاکڑ، احمد خان خلجی اور تاج آفریدی بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کی مجموعی صورتحال بالخصوص کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کو نظرانداز کرنے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں صوبے کو اسکا جائز حق دینے کے حوالے سے بات چیت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، صوبے کو کسی صورت بھی نظرانداز نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 866680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش