QR CodeQR Code

انڈونیشیا نے بمب دھماکوں میں تحقیقات کی امریکی پیشکش کو مسترد کر دیا

25 Jul 2009 12:09

چینی خبر رساں ادارے شین ہوا کے مطابق انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان تیوکو فائزآسیا نے اعلان کیا ہے کہ انکا ملک جکارتا۰۰۰


چینی خبر رساں ادارے شین ہوا کے مطابق انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کے ترجمان تیوکو فائزآسیا نے اعلان کیا ہے کہ انکا ملک جکارتا میں ہونے والے بمب دھماکوں کی تحقیقات میں امریکہ یا کسی اور ملک کی مدد کا محتاج نہیں ہے۔ انڈونیشین وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: "ہمیں ان بمب دھماکوں کی تحقیقات اور ان میں ملوث افراد کی گرفتاری کے سلسلے میں اپنی پولیس پر پورا اعتماد ہے"۔ امریکہ اور آسٹریلیا نے جمعہ کے روز انڈونیشیا کو جکارتا میں ہونے والے بمب دھماکوں کی تحقیقات میں مدد کرنے کی پیشکش کی تھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ جمعہ کو جکارتا کے دو ہوٹلوں میں بمب دھماکے ہوئے جن میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 8667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/8667/انڈونیشیا-نے-بمب-دھماکوں-میں-تحقیقات-کی-امریکی-پیشکش-کو-مسترد-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org